منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

10 سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانیوالے کو آخر انصاف مل گیا (ن )لیگ میں ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا،ان کا جرم صرف وفا نوازشریف نکلا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت منظور ہو نے کے بعد سما جی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا

ہے تو خدمت میں کرو ، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے شہباز شریف کی بے گنا ہی کی گواہی دیدی ہے ، کٹھ پتلی سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک و قوم کے تین سال ضا ئع کر دیئے ، انتقا م کی سیاست زمین بو س ہو گئی ہے، ملک میں فی الفور صاف و شفاف انتخابات کرائیں جائیں ۔شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا شہباز شریف کی رہائی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے متفقہ طور پر ہماری بے گناہی کی گواہی دی ہے، سلیکٹڈ حکمران نے ملک و قوم کے تین سال کیوں ضائع کیے ان تین سالوں میں ملک کی معیشت کو برباد کر کے رکھ دیا

گیا اس نااہل ، نکمے اور کٹھ پتلی وزیراعظم نے ملک میں صرف انتقام اور بربادی کی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہا ئیکور ٹ کے فیصلے کے بعد انتقام کی سیاست زمین بوس ہوئی ہے ، کٹھ پتلی سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں، تمام مسائل کا واحد حل فری فیئر الیکشن ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…