بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

جہانگیر ترین اور باقی ارکان پی ٹی آئی کو چھوڑ کر کہیں نہیں جارہے شیخ رشید کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوئس اکاؤنٹس کیسز دوبارہ کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے پی ٹی آئی کی خوش نصیبی ہے کہ اسے نالائق اپوزیشن ملی، اپوزیشن جماعتیں آپس میں لڑائی جھگڑاکررہی ہیں جب کہ سوئس اکاؤنٹس کیسز دوبارہ کھولیجائیں گے۔ جہانگیرترین اور باقی ارکان پی ٹی آئی کو چھوڑ کرکہیں نہیں جارہے، شہزاد اکبر

کیخلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، عمران خان کا بیانیہ ہر چور کا احتساب کرنا ہے، پنجاب میں عثمان بزدار کا قلعہ مضبوط ہے۔ اتوار کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کہ براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پرسوئس اکاؤنٹس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف آئی اے میں کئی سالوں سے براجمان لوگوں کو کسی اور جگہ بھیجا جائے گا، عمران خان نے کہا کہ بھارت سے چینی کپاس سمیت ہر معاملے پر بات کشمیر ایشو حل ہونے پر ہوگی۔کراچی والوں کو زیادہ تر آٹا، چینی اور گھی کے معاملات کو شہزاد اکبر اور مہنگائی کو وزیراعظم خود دیکھ رہے ہیں۔عمران خان کی کوشش ہوگی کہ رمضان میں مہنگائی پر کنٹرول کریں گے۔ ہماری خوش نصیبی ہے ہمیں ایسی اپوزیشن ملی ہے، اپوزیشن خود جوتیوں میں دال بانٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بیانیہ ہے کہ ہر چور کا احتساب ہوگا، عمران خان چوکیدار کا کردار ادا کرے گا، عمران خان کا بیانیہ نہیں پیٹا، اسجد ملہی نے جتنے ووٹ لیے یہ ثبوت ہے

عمران خان کا بیانیہ پیٹا نہیں زندہ ہے، ڈسکہ الیکشن ایسا ہے جو 50دنوں میں دوبار ہوا ہے، 12ہزار ووٹوں سے ہاریں ہیں، تحریک انصاف ہار کر بھی جیت گئی ہے، کیونکہ جمہوریت جیتی ہے، جمہوریت کا فیصلہ قبول کرنا ہے۔لوگوں نے پہلے سے بھی زیادہ ووٹ دیے ہیں۔شانگلہ کے

قریب جن 18 لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ستمبر2011 کے لاپتا ہوئے تھے۔ اس وقت طالبان کا دور تھا، 16 لاشیں ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عظیم فوج ہے، کسی کا رویہ نہیں بدلا، ٹڈی دل ہو، زلزلہ، این سی اوسی ، سرحدوں پر جان دینی ہو، میں جس جگہ بھی گیا ہوں،

ہر جگہ شہیدوں کی داستان ہے، شکر کریں اللہ نے پاکستان کو عظیم فوج دی ہے، فوج کی ملک کے دشمن پر نظریں ہیں، ان کا نعرہ ہے منتخب حکومت کے ساتھ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، عدالتیں کھلی ہیں، ایک بات کہہ سکتا ہوں مجھے چینی کے

معاملات کا علم نہیں، تحریک انصاف کو چھوڑ کر یہ لوگ نہیں جائیں گے،عثمان بزدار مضبوط ہے، عمران خان ان کے ساتھ کھڑا ہے، عمران خان نے تمام مافیا کو للکارا ہوا ہے، کپاس، چینی آٹے سارے مافیا کیخلاف لڑ رہا ہے۔اسی طرح میں اور فروغ نسیم ممبر ہیں اگر کسی کو ای سی ایل میں ڈالا ہے تو مجھے علم نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…