بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد اب حفیظ شیخ کے سر پر کون سا خطرہ منڈلانے لگا؟ عمران خان کا فیصلہ وزیر خزانہ کو لے ڈوبا

datetime 4  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ الیکشن ہارنے کے بعدوزیر خزانہ حفیظ شیخ کا وزارتی مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر اور تنویر ہاشمی کی شائع خبر کے مطابق آئین کے تحت غیر منتخب شخص 6ماہ تک وفاقی وزیر رہ سکتا ہے اور 6ماہ کے اندر پارلیمنٹ

کار کن بننا ضروری ہے۔حفیظ شیخ نے 11دسمبر2020 کو وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا تھا، آئین کے تحت وہ 11جون 2021تک وفاقی وزیر کے عہدے پر برقرار رہ سکتے ہی، 11جون کے بعد وہ وفاقی وزیر کے عہدے پر براجمان نہیں رہ سکیں گے۔ حفیظ شیخ وفاقی وزیر بننے سے قبل مشیر خزانہ تھے لیکن اسلام آ باد ہائیکورٹ نے مشیروں اور معاونین خصوصی کے بارے میں فیصلہ دیا جس میں قرار دیاگیا کہ مشیر کو ایگزیکٹو اتھارٹی استعمال کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ مشیروں کو کابینہ کی کمیٹیوں کی سر براہی سے بھی روک دیاگیا۔حفیظ شیخ کوآئین کی آرٹیکل 91 کی کلاز9 کے تحت دسمبر 2020میں وفاقی وزیر بنایا گیا جس کے تحت ضروری تھا کہ وہ 6 ماہ کے دوران رکن پارلیمنٹ منتخب ہوجائیں ۔ اسی لئے انہیں سینٹ کا ٹکٹ دیاگیا لیکن وزیر اعظم انہیں سندھ یا خیبر پختونخوا سے سینٹ کا ٹکٹ دیتے تو وہ بآ سانی سینٹ کے رکن منتخب ہوسکتے تھے لیکن ضرورت سے زیادہ پر اعتماد ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم نے انہیں اسلام آ باد سے ٹکٹ دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…