پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو سینٹ الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟ سپریم کورٹ نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

2  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے سندھ سے پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کو الیکشن کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل نمٹا دی ہے۔

اپیل پر سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔شاہد علی رند نے سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے اپیل دائر کی ۔سیف اللہ ابڑو سندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔سیف اللہ ابڑو پر ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر پورا نہ اترنے کا الزام تھا، دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینٹ انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے ، 24 گھنٹوں بعد اپوزیشن کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ 24 گھنٹے بعد اپوزیشن والے نئی کہانی ڈھونڈیں گے کہ ٹی وی اسکرین آباد رہ سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے، اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پالیسی، اپوزیشن سینیٹ انتخابات کے لئے ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے ،سینیٹ الیکشن کی انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے ،قومی اور صوبائی ممبران اسمبلی کل سینیٹرز کا چناؤ کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…