اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)توانائی کے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے منسٹری آف انرجی کے ذیلی اداروں کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان ذیلی اداروں میں پرائیویٹ پاور انفرااسٹرکچر بورڈ (PPIB)الٹرنیٹ ڈیویلپمنٹ انرجی بورڈ (AEDB) اور نیا ادارہ نیشنل انرجی ایفی شنسی کنزرویشن اتھارٹی (NEECA) شامل ہیں۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے
مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی ایڈوائس پر عمر ایوب خان وفاقی وزیر توانائی کو یہ مشورہ دیا گیا کیونکہ فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ عمر ایوب خان اگر ان تینوں بورڈ کے عہدوں پر فائز رہیں گے اور استعفیٰ نہیں دینگے تو ہو سکتا ہے آئندہ آنیوالے انتخابات میں حصہ نہ لے سکیں کیونکہ ان انتخابات میں آپ پھر سرکاری ملازمت کے زمرے میں آ جائیں گے۔