اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد، وزارت خارجہ کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں پاکستانیوں کے لئے ویزے کا موضوع سرے سے غائب ہے۔
روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام لے کر متحدہ عرب امارات گئے تھے۔ تاہم وزیر خارجہ کا دورہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے باہمی تعلقات میں فروغ کے لئے موثر ثابت ہوا ہے۔تعلقات میں باہمی تجارت کا فروغ اور بین الاقوامی امور شامل ہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ یو اے ای کے پاکستان میں سفیر عبید ال زابی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا اور انہوں نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے۔جاری کردہ اس بیان میں بھی ویزہ کا اہم معاملہ شامل نہیں ہے مگر انہوں نے وزیر خارجہ کے دورے کو کامیاب قرار دیاہے۔پاکستان میں یو اے ای کے سفیر ایک ماہ سے پاکستان میں موجود نہیں ہیں، سفیر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کے لئے اہم قرار دیا ہے۔