پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی ایک اور اوچھی حرکت، بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کے امن مشنز کو بھی نہ چھوڑا، گاڑی پر فائرنگ کر دی

datetime 18  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بھارتی فوج نے سیکٹر چری کوٹ پر فائرنگ کر کے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے مبصر ملٹری گروپ کے دو افسران سوار تھے، گاڑی کو نقصان پہنچا، عہدیدار محفوظ رہے، اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کی گاڑی کو بلااشتعال فائرنگ سے نشانہ بنانے والی بھارتی فوج

کی ایک اور اوچھی حرکت ہے،بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کریں اور ایل او سی او ورکنگ باؤنڈری پر امن کو برقرار رکھیں، بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں،پاکستان بھارتی دہشت گردی کو عالمی اداروں کے سامنے اجاگر کرتا رہے گا،پاکستان کے اعلیٰ حکام کے دورہ اسرائیل سے متعلق خبریں، لغو اور قیاس آرائیاں ہیں۔ جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نے کہا کہ بھارتی فوج نے صبح دس بجکر 45منٹ پر آزاد جموں و کشمیر کے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کے عہدیدار پولاس گاؤں میں بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنے والے افراد سے ملاقات کیلئے جارہے تھے کہ نشانہ بنے۔واقعہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے لیکن عہدیدار محفوظ ہیں اور پاک فوج نے انہیں فوری طور راولاکوٹ منتقل کردیا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کی گاڑی کو بلااشتعال فائرنگ سے نشانہ بنانے والی بھارتی فوج کی ایک اور اوچھی حرکت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے رواں برس اب تک 2 ہزار 999 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں 27 اموات جبکہ 92 خواتین اور 68 بچوں

سمیت 249 شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کریں اور ایل او سی او ورکنگ باؤنڈری پر امن کو برقرار رکھیں۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ملیٹری مبصر گروپ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے تحت اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دیں۔ ترجمان

دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے اور فوجی مہم جوئی کے لیے بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان کے پاس بھارتی منصوبے کی قابل اعتماد معلومات موجود ہیں تاہم پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔دفتر خارجہ کے

ترجمان نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد اور 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے کی اجازت دے۔ ترجمان

دفترخارجہ نے کہاکہ ای یو ڈس انفو لیب رپورٹ کی روشنی میں پاکستان سمجھتا ہے بھارت نہ جمہوری ہے اور نہ مہذب معاشرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یو این ہیومن رئٹس کمیشن ای یو ڈس انفو لیب رپورٹ پر کاررروائی کرے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے فون پر بات کی،افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ملا عبدالغنی برادر کی قیادت

میں  افغان وفد پاکستان کے دورے پر ہے،افغان وفد نے وزیرخارجہ اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں،وزیرخارجہ اس وقت یو اے ای کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سال رواں میں بھارتی افواج نے 2992 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں،بھارتی خلاف ورزیوں سے 27افراد شہید ہوئے،شہریوں میں 92خواتین، 68بچوں سمیت 249 اشدید زخمی ہوئے،کینیڈا کی طرف سے

پاکستان کیلیئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی پر شکر گزار ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام کی طرف سے کشمیریوں کی زمینیں غیر کشمیریوں کو دی جارہی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ اقوام متحدہ کے شراکت داروں سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے معاملہ پر معلومات فراہم کی ہیں،پاکستان بھارتی دہشت گردی کو عالمی اداروں کے سامنے اجاگر کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ

بھارت کی طرف سے بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین، دوطرفہ انڈرسٹینڈنگ کی خلاف ورزیاں ہیں،یو این ملٹری ابزرور گروپ کے افسروں پر حملہ ایک نئی چیز ہے،اقوام متحدہ یقینا اس کا نوٹس لے گا، پاکستان تمام فورموں پر اس کا نوٹس لے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ اسرائیل کے کسی پاکستانی وفد کے دورے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں

نے کہاکہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ افغان فریقین بین الافغان مذاکرات سے مسائل حل کریں،پاکستان ہمیشہ افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے اور ہرطرح کی سہولت کاری کیلئے تیار ہے،پاکستان افغان امن عمل میں شریک تمام فریقین سے رابطے میں ہے،انٹر افغان مذاکرات کا دوسرا دور پانچ جنوری کو ہوگا۔ انہوں نے نے کہاکہ پاکستان غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے شہریوں

کے معاملہ پر ہیومنٹیرین اپروچ کا مظاہرہ کرتا ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی عسکری تنازعہ کے افغان امن عمل پر بھی شدید اثرات ہوں گے،بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کے نتیجے میں خطے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ نے یو اے ای قیادت سے پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کے حوالے سے بات چیت کی،وزیر خارجہ نے دورہ متحدہ عرب

امارات میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح پر زور دیا،پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کیخلاف عالمی برادری سے رابطے میں ہے،پاکستان نے اپنے خدشات، بھارتی ممکنہ مہم جوئی پر ممکنہ ردعمل سے متعلق اہم دارلحکومتوں کو آگاہ کر دیا۔وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ پاکستانی شہری محمد احمد غلام ربانی گوانتاناموبے میں قید ہے، امریکا ریویو بورڈ نے کیس کا بغور جائزہ لیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ محمد احمد غلام ربانی کے معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں پاکستانی شہری علی محمد کا مقدمہ زمبابوے کی عدالت میں زیر سماعت ہے،علی محمد، کو قانونی امداد کی فراہمی کیلئے پاکستانی مشن متحرک ہے، پاکستان

اپنے بیرون ممالک مقیم شہریوں کی فلاح، قانونی مدد کیلئے پر عزم ہے۔ ترجمان نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تناظر میں قانون، انسانی حقوق اور امن و سلامتی اہم امور ہیں،عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…