ن لیگ کے کتنے سینئر رہنما پارٹی قیادت سے ناراض ہیں؟ عثمان بزدار نے عمران خان کورابطوں سے متعلق بتا دیا، وزیراعظم کے دورہ لاہور کے دوران اجلاسوں کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

26  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور (آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور میں پنجاب انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے ۔وزیراعظم نے مختلف ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل نہ ہونے اور اشتہاریوں کی عدم گرفتاری اور کرائم کو کنٹرول نہ کرنے

پر بھی نے برہمی کا اظہار کیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران اجلاسوں کی اندرونی کے مطابق پنجاب میں انتظامی معاملات بہتر ہونے پر وزیراعظم نے وزیراعلی ٰ اور انکی ٹیم کی تعریف کی۔ پنجاب میں کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کرنے اور مہنگائی سے متعلق مثبت اقدام اٹھانے پر و زیراعلیٰ کی تعریف ہوئی۔وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ن لیگ کے متعدد رہنما اور ممبران اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے7 سینئر رہنما اپنی لیڈرشپ سے ناراض ہیں۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے عمران خان کو بتایا کہ ن لیگ کے کچھ رہنما ملاقاتیں خفیہ کرتے ہیں اور کچھ سامنے آچکے ہیں۔عمران خان کو بتایا گیا کہ پنجاب کے 42 سیاستدانوں نے سرکاری زمینوں پر قبضے کیے اور مختلف منصوبوں سے غیر قانونی پیسے کمائے۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ن لیگی سیاستدانوں کے خلاف اہم ثبوت مل چکے ہیں۔ قانونی کارروائی مکمل کرکے بھر پور ایکشن لیا جائے گا۔خیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کا دورہ کیا اور اتحادیوں سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور کابینہ اراکین نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…