گلگت بلتستان الیکشن تمام سیٹوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آ گئے

16  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان انتخابات میں تمام 23 سیٹوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آ گئے، جن میں سے 10 سیٹوں پر تحریک انصاف، 6 آزاد امیدوار، 3 پیپلزپارٹی، 2 مسلم لیگ ن، ایک ایم ڈبلیو ایم ( مجلس وحدت المسلمین )اور ایک نشست پر

بی این ایف (بلاورستان نیشنل فرنٹ) کا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین دو حلقوں سے جی بی اے 1 گلگت 1 اور جی بی اے 4 نگر 1 سے کامیاب ہوئے، گلگت بلتستان میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی امیدوار 2 حلقوں سے کامیاب ہوا ہو۔جی بی اے1،گلگت 1: غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے امجد حسین 11178 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے 2 گلگت 2: پی پی کے جمیل احمد 6848 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے فتح للہ 6229 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے 4 نگر1: پی پی کے امجد حسین 6104 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ تحریک اسلامی کے محمد ایوب وزیری 5606 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے 5 نگر 2: غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار جاوید علی 2443 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ذوالفقار علی 2122 ووٹ لے کر دوسرے

نمبر پر آئے۔جی بی اے 6 ہنزہ: پی ٹی آئی کے عبیدللہ 5624 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار نور محمد 4584 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے7، اسکردو1: پی ٹی آئی کے راجہ ذکریا خان 5288 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی پی کے

مہدی شاہ 4140 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے 8، اسکردو 2: ایم ڈبلیو ایم کے محمد کاظم 7534 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی پی کے محمد علی شاہ 6904 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے 9: غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اسکردو 3، آزاد امیدوار

وزیر سلیم 6286 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے فدا محمد ناشاد 5187 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔جی بی اے 10، اسکردو 4: آزاد امیدوار ناصر علی خان 4667 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے وزیر حسن 3344 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے11، کھرمنگ: پی ٹی آئی کے سید امجد علی5733 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ یہاں آزاد امیدوار اقبال حسن2577 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے 12، شگر: پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ اعظم خان 10349ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی پی کے عمران ندیم 8459 ووٹ

لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے 14، استور 2: پی ٹی آئی امیدوار شمس الحق لون 5418 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی پی کے مظفر علی 3559 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے 19: غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق غذر 1، آزاد امیدوار نواز خان ناجی 6448 ووٹ

لے کرکامیاب ہوئے۔ یہاں پی ٹی آئی کے ظفر محمد 6128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔جی بی اے 22، گانچھے1: آزاد امیدوار مشتاق حسین 6051 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ یہاں پی ٹی آئی کیابراہیم ثنائی 4945 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔جی بی اے 23، گانچھے 2: آزاد امیدوار

عبدالحمید کامیاب ہوئے۔ اور پی ٹی آئی کی آمنہ بی بی 3296 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔جی بی اے 24، گانچھے 3: غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے محمد اسماعیل 6204 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے سید شمس الدین5381 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…