اسلام آباد (پی این پی)روسی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس 10 نومبر کو روس میں ہوگا۔ اس سلسلے میں روسی پیوٹن کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو
بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اجلاس کی میزبانی کرے گا جب کہ اجلاس میں پاکستان، چین سمیت رکن ممالک شرکت کریں گے۔چینی صدر شی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔جب کہ وزیراعظم سربراہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔کورونا کی دوسری لہر کے باعث اجلاس ورچویل انداز میں منعقد ہو گا۔4 مبصر ممالک افغانستان، بیلا روس، ایران، منگولیا بھی شرکت کریں گے، جب کہ تنظیم کے مذاکراتی شراکت دار ممالک آرمینیا، آذر بائیجان، کمبوڈیا، نیپال، سری لنکا، ترکی کی شرکت بھی متوقع ہے۔اجلاس میں اہم موضوعات پر گفتگو ہو گی۔