اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کیس، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو اشتہاری قراردیدیا، دائمی وارنٹ
گرفتاری بھی جاری۔روزنامہ جنگ کے مطابق سماعت کے دوران سرکار کے تین گواہوں کے بیانات قلمبندکیے گئے اور مسلسل غیر حاضری پرملزمہ گلالئی اسماعیل کو اشتہاری قراردیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔