نواز شریف نے سرنڈر کرنے کا حکم واپس لینے کی درخواست دائر کر دی

9  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیریہ ریفرنس میں عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرا اس وقت پاکستان آنا ممکن نہیں ،عدالت میرے سرنڈر کرنے کا حکم واپس لے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بیان حلفی میں طے پایا تھا کہ حکومت پہلے اپنے طور پر میری صحت کا پتہ کریگی وفاقی حکومت نے اس سے متعلق زرہ برابر بھی کوشش نہیں کی۔ وفاقی حکومت کے پاس میری صحت سے متعلق کوئی مستندمعلومات نہیں ہیں۔ ڈاکٹروں نے ابھی ایسا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں دیا کہ واپسی کا سفر کرنے کے لئے فٹ ہوں ۔نواز شریف نے درخواست کیساتھ میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کر دیں۔درخواست میں مزید کہا کہ صحت یاب ہونے کے بعد پہلی فرصت میں پاکستان آئوں گا ،ساری زندگی آئین و قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑی ہے ،واپس آ کر تمام جھوٹے کیسز کا سامناکروں گا۔درخواست میں کہا کہ نمائندوں کے ذریعے اپیلوں کی سماعت پر پیشی کی درخواست منظور کی جائے ۔ یاد رہے کہ عدالت نے یکم ستمبر کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ضمانت کیس میں انھیں عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…