اگر مجھے پاکستان سے نکالا تو واپس جا کر جینا حرام کر دوں گی سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کو سنگین دھمکی دے ڈالی

3  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی ) امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں وزارت داخلہ کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کروں گی ، جمہوری جماعت کہلانے کی دعویدار پیپلز پارٹی کے قول و فعل میں تضادہے ۔

میں نے ویزہ شرائط کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ، کسی بھی قانون میں آزادی اظہا ررائے پر پابندی نہیں لگائی گئی ، سیاسی جماعت کا چند بیانات سے ڈر جانا عجیب بات ہے ، رحمان ملک نے مجھے بلاول بھٹو زرداری سے ملنے نہیں دیا،بے نقاب کرکے رہوں گی ، یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے امریکی خاتو ن سنتھیا ڈان رچی کی ویزہ ایکسٹنشن کی درخواست مسترد کردی تھی، وزار ت داخلہ نے سنتھیا ڈان کو 15 روز کے اندر اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کئے۔دوسری جانب امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنتھیا رچی کی مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف پٹیشن منظور کر لی،جسٹس آف پیس نے پانچ اگست کو مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کی تھی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ جسٹس آف پیس نے پانچ اگست کے فیصلے میں اختیارات سے تجاوز کیا۔

عدالت نے آرڈر پاس کرتے وقت قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کو مدنظر نہیں رکھا۔تحریری فیصلہ کے مطابق رحمان ملک کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کے

خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کو زیر التوا تصور کیا جائے۔فیصلہ کے مطابق سیشن جج کو سنتھیا رچی کی درخواست پر سماعت کے لیے معاملہ جسٹس آف پیس کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ پانچ اگست کا فیصلہ سنانے والے جج کے پاس کیس دوبارہ نہ بھیجا جائے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ فریقین کو سن کر تین ہفتوں میں مقدمہ اندراج کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…