اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے رواں ہفتے ڈیڑھ ارب ڈالر کورونا وائرس اور ترقیاتی پالیسی کی مد میں بطور امداد وصول کئے ہیں ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تین عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کو کورونا وباء سے نمٹنے اور ترقیاتی پالیسی کی مد میں بطور امداد کی رقم موصول ہوگئی ہے ۔
یہ رقم ورلڈ بینک ،ایشیائی ترقیاتی بینک ، ایشیائی انفراسٹریکچر اویسٹمنٹ بنک نے فراہم کی ہے جو سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرا دی گئی ہے ۔اس رقم کو کورونا وباء سے متاثرہ افراد کی امداد ،طبی عملہ ،ادویات کی فراہمی ،وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی اشیاء کی خریداری پر خرچ کی جائے گی ۔