اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے جو کشمیریوں سے رویہ روا رکھا ہوا ہے، اس صورتحال میں بھارت سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور دنیا بھر میں کشمیر پر بات کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ا
نہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال بہت پیچیدہ ہو گئی ہے، وہاں مسلم اقلیت کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اور انہیں کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا بھر میں بھارتی پالیسی پر تنقید کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت مسلسل ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس کا مقصد اپنے اندرونی مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔