اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس میں ملزم ہیں ، ملزم کسی دوسرے سے کیسے سوال کر سکتا ہے ؟جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے مجھ سے سوالات کیے ہیں، عدالت نے الزامات پر پوچھا تو عدالت میں جواب دونگا ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے صدرتی ریفرنس کی سماعت سے قبل کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس کیس میں ملزم ہے، ملزم کسی دوسرے سے کیسے سوال کر سکتا ہے۔ شہزاد اکبر نے نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھ سے سوالات کیے ہیں، کٹہرے میں کھڑے ملزم کو جواب نہیں دیا جاتا، عدالت نے الزمات پر پوچھا تو عدالت میں جواب دوں گا۔دوسری جانب بق وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی سمیت کسی سے کوئی ذاتی عنادیا مخالفت نہیں ۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہاکہ میری کسی سے کوئی ذاتی عنادیا مخالفت نہیں اور نہ ہی جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے ہے نا کسی اور سے ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا آپ کے بعد لوگ وزارت کے خواہشمند ہیں؟ فروغ نسیم نے جواب دیاکہ میرے بعد جو وزارت کے خواہشمند ہیں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔