اسلام آباد(این این آئی)ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 60 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1543ہوگئی ،جبکہ مزید تین ہزار کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ملک بھر میں وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 72 ہزار ہزار سے تجاوزکر گئی۔
پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق ملک بھر میں وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 72 ہزار ہزار سے تجاوزکر گئی۔رپورٹ کے مطابق وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 1543 ہوگئی، سندھ میں سب سے زیادہ 28 ہزار 245 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،پنجاب میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں 4393اسلام آباد 2589گلگت میں 711 کیسز رپورٹ ہوئے ، خیبر پختونخواہ میں 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ،آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 255ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ سے کے قریب پہنچ گئی، سندھ میں 481 ، خیبر پختوانخواہ میں 473 اموات ریکارڈہوئیں ۔ این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں 47، اسلام آباد میں 28 اموات ریکارڈہوئیں،گلگت میں 11 اور آزاد کشمیر میں 6 اموات ہوئیں ،چوبیس گھنٹوں میں 14398 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں ابتک پانچ لاکھ 61ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا وائرس کے 731مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 727 ہسپتالوں میں 4476 مریض زیر علاج ہیں،کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد26083 ہوگئی۔