پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

کرونا بپھر گیا، پاکستان میں راتوں رات کئی گھرانے تباہ کر ڈالے، ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ، 292افرادکی حالت انتہائی تشویشناک

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 27ہزار85، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 38ہزار799تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1581نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،31مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 834 ہوگئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 14ہزار201تک پہنچ گئی، سندھ میں 14ہزار916 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 5ہزار678اور اسلام آباد میں 921 ہوگئی، بلوچستان میں 2457, گلگت بلتستان میں518 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 108ہوگئی۔ ملک بھر میں اب تک 10ہزار 880 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 834تک پہنچ گئی۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں31 نئی اموات ہوئی ہیں جن میں سندھ میں 225، پنجاب میں 245 ، کے پی کے میں 291 ، گلگت بلتستان 4 ، اسلام آباد 7 اور بلوچستان میں 31شامل ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 59ہزار افراد کے کورونا وائرس کے لئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں14ہزار878افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ملک کے 735ہسپتالوں میں 8461مریض زیر علاج ہیں۔ 292کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…