جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

لاک ڈائون میں نرمی کے خوفناک اثرات سامنے آنے لگے، راتوں رات کرونا سے ہلاکتیں بڑھ گئیں،مجموعی تعداد کہاں تک جا پہنچی؟

datetime 11  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 28افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 667ہوگئی ،ایک ہزار چار چو چھہتر نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 30941تک جا پہنچی ،8212مریض صحت یاب ہوگئے ۔ پیر کو کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کے تازہ اعداوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار نو سو اکتالیس ہوگئی۔

چوبیس گھنٹوں میں 1 ہزار چار سو چھہتر کیسز رپورٹ ہوئے۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید اٹھائیس مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 667 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 11568 ہوگئی، سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 11480، کے پی میں 4669 ہوگئی، کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اسلام آباد میں 667، گلگت میں 442 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 86 کیسز رپورٹ ہوئے ،چوبیس گھنٹوں میں 11 ہزار 367 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لا ک ڈائون میں نرمی کے بعد شاہراہوں گاڑیوں کا رش بڑھ گیا،شہری ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے بغیر فیس ماسک کے سفر کرنے لگے۔پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑکوں پر رش دیکھا گیا اور بڑی تعداد میں گاڑیوں میں لوگ سفر کرتے نظر آئے ۔شہری ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے بغیر فیس ماسک کے سفر کررہے تھے ۔لاک ڈائون میں نرمی کے بعد گراسری سٹورز، جنرل سٹور اور کریانہ سٹورز کھل گئے،آٹے کی چکیاں، فروٹس سبزی کی دکانیں بھی کھل گئیں،ٹائیر پنکچر شاپس، سپیئر پارٹس شاپس، پٹرول پمپس ، ہوم ڈلیوری چوبیس گھنٹے کے لئے کھول دی گئی،اسلام آباد کی تمام چھوٹی مارکیٹس کھول دی گئیں ،بڑی مارکیٹس میں ایس او پیز کے ساتھ دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ،کمرشل سینٹرز، مارکیز، شادی ہال، سینا بدستور بندرہے جبکہ جمنازیم ، پارکس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہی ،اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ سمیت تمام مارکیٹس میں رش دیکھاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…