اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کہا ہےکہ گھروں میں قرنطینہ کیے گئے کم علامتوں والے مریض طبیعت کی خرابی پر رابطہ نہیں کرتے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جن مریضوں میں کورونا کی علامتیں کم ہوں تو انہیں گھر پر رکھتے ہیں مگر طبیعت خراب ہونے پر لوگ رابطہ نہیں کرتے۔
اسی وجہ سے کورونا کے مریضوں کی گھروں میں اموات ہورہی ہیں۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے قوت مدافعت میں گڑ بڑ ہوجاتی ہے، پھیپھڑوں میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور وہ چوک ہو جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پھیپھڑوں میں خون کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے آکسیجن کی فراہمی نہیں ہوتی اور اس وجہ سے ایک دم طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔