اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان 22افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد تعداد 462تک پہنچ گئی ۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 20186تک پہنچ گئی،ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 14134 تک پہنچ گئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1083 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیاد7524تک پہنچ گئی، سندھ میں 7465کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 3129اور اسلام آباد میں 415 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 1218گلگت بلتستان میں 364 کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 71 ہوگئی،مْلک بھر میں اب تک 5590 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے، کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 462تک پہنچ گئی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 22نئی اموات سامنے آئیں۔کمانڈ سینٹر کے مطابق سندھ میں 130 پنجاب میں 124 کے پی کے میں 180مریض زندگی کی بازی ہار گئے،گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 21 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے ۔وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 4 مریض دم توڑ گئے۔