اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان 19افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 346ہوگئی ،ملک بھر میں 4052 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے،مریضوں کی تعداد 15 ہزار 759 ہو گئی۔
جمعرات کو کورونا وائرس کے حوالے سے نیشنل کمانڈ ایںڈ اپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک میں کورونا وباء کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 759 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 874 نئے کیسز سامنے آئے،پنجاب میں 6061، سندھ میں 5695 مریض رپورٹ ہوئے ،کے پی کے میں 2313، بلوچستان میں 978، گلگت میں 333 کیسز رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد میں 313 ، آزاد کشمیر میں 66 مریض رپورٹ ہوئے ،ملک بھر میں 19 نئی اموات کے بعد کل تعداد 346 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 4052 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ بیان کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے باعث 19 اموات ہوئیں،کورونا وائرس کے باعث اب تک 346 اموات ہو چکی ہیں۔ بیان میں کہاگیاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 8249 ٹیسٹ کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں اب تک 174160 ٹیسٹ کیے گئے۔
٭٭٭٭٭