ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین نیب ان ایکشن ، 6نئی انکوائریوں کی منظوری دیدی، بڑے بڑے مگرمچھ شکنجے میں آگئے

datetime 23  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین جسٹس نیب (ر) جاوید نے 6 انکوائریوں کی منظوری دے دی۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ حکومت کے ایڈیشنل سیکریٹری سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن عامر خورشید کی اہلیہ عالیہ امیر، سابق سب انسپکٹرز اسحٰق لاشاری، اسمٰعیل لاشاری اور دیگر سمیت پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران کے خلاف 2 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران میں چیف انجینئر ہائی ویز منظور شاہ، چیئرمین سندھ آباد گار بورڈ ضلع مٹیاری، حکومت سندھ کے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔اجلاس میں سول ہسپتال کراچی کے میڈٰیکل انچارج ڈاکٹر ظہور احمد، محمد محسن ، راحیلہ مگسی اور دیگر کے خلاف جاری انکوائریاں عدم شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔نیب نے ماڈل کسٹمز کولیکٹوریٹ آف ایکسپورٹس کے افسران، میسرز اسکائی کلان گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالکان، ماڈل کسٹم کولیکٹوریٹ اپریزمنٹ کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے افسران اور دیگر کے خلاف جاری انکوائریز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھیجنے کی منظوری دی گی۔اجلاس کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کی اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی ہے۔انہوں نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو مگاکرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…