اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صحافی عبدالقادر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں خبر دی ہے کہ جاز کے سی ای او نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کی ہے جس میں انہوںنے کہا ہے کہ 10 لاکھ رجسٹرڈ نوجوانوں میں سے جو لوگ جاز کی سم استعمال کرتے ہیں، انہیں 200 روپے کا بیلنس اور کچھ انٹرنیٹ مفت فراہم کیا جائے گا تا کہ وہ ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے موبی لنک چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او )نے گزشتہ روز ملاقات کی ۔
سی ای او موبی لنک نے وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 5 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم ہائوس میں موبی لنک کے سی ای او نے وزیر اعظم سے ملاقات کی دوطرفہ ملاقات میں معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے اس موقع پر سی ای او موبی لنک نے وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 5 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا جس پر وزیر اعظم نے سی ای او موبی لنک کا شکریہ ادا کیا اور جاز کی جانب سے فنڈ دینے پر سراہا ۔