پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نہ کسی عہدے کی خواہش نہ کسی منصب کا لالچ ، شاہ محمود قریشی نے نعیم الحق کی سب سے بڑی خوبی بتادی

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اچھے دوست آسانی سے نہیں ملتے جس دن سے میں تحریک انصاف میں شامل ہوا اسی دن سے سے نعیم الحق کے ساتھ ایک اچھا تعلق اور دوستی کا رشتہ قائم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نعیم الحق نے ہمیشہ پیار دیا اور معاونت کی وہ وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی تھے اور انہوں نے اس تعلق کو آخری سانس تک احسن طریقے سے نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ نعیم الحق ایک درویش طبع انسان تھے انہوں نے کبھی کسی عہدے یا منصب کا لالچ نہیں کیا اور بے لوث انداز میں پارٹی کی خدمت کی ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف ایک پرخلوص اور بے لوث شخصیت سے محروم ہوگئی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موت برحق ہے لیکن نعیم الحق نے جوانمردی کے ساتھ، آخری دم تک بیماری کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین اور احباب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہم دے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…