اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے اتحادیوں سے رابطے تیز کرنے اور ان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو مہنگائی، سیکیورٹی صورتحال اور اتحادیوں کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادیوں سے رابطے تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم کے مطابق اتحادیوں سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے اور اس ضمن
میں وزیراعظم نے اتحادیوں کے لیے بنائی گئی کمیٹیوں کو فوری رابطوں کی ہدایت بھی کی ہے۔وزیراعظم نے مہنگائی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پرمبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کاکریڈٹ سیکیورٹی فورسز اور قوم کوجاتاہے۔ وزیراعظم نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔