اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حکومت کا عنقریب خاتمہ۔۔۔!!! مولانا فضل الرحمن کا کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سخاکوٹ( آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دوبارہ اسلام آباد مارچ کا اعلان کر سکتے ہیں اس لئے کارکن ہمہ وقت تیار رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر کی قیادت میں جے یو آئی ملاکنڈ کے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستانی عوام کو عنقریب بڑی خوشخبری ملنے والی ہے، آزادی مارچ کے ثمرات کے باعث جعلی حکمرانوں کی حکومت کا خاتمہ ہو رہا ہے، سارے جیلوں میں چلے جائیں گے، جہاں اپنے اعمال اور کردار کی سزا بھگتیں گے ، اس وقت جمعیت علماءاسلام واحد جماعت ہے جو عوام کے جذبات اور ضروریات پر پورا اتر رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو بیرون ملک بدنام اور ملکی اداروں کو آپس میں ٹکرا دیا جبکہ تبدیلی سرکار نے عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی ، بدامنی کا تحفہ دیا ، اگر ایسی نالائق حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو حالات اور مسائل مزید سنگین صورت اختیار کر لیں گے ، دوبارہ اسلام آباد مارچ کا اعلان کر سکتے ہیں اس لئے کارکن ہمہ وقت تیار رہیں ، بے تحاشا ٹیکسز اور مہنگائی کے باعث پورا معاشرہ مسائل سے دوچار ہے ، جمعیت علماء اسلام ملک و قوم کے تحفظ اور ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…