ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترک صدر طیب اردوان کب پاکستان کا دورہ کریں گے؟ شاندار اعلان کر دیا گیا

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہمارا خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ،کشیدگی میں کمی لانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہیں ،پاکستان نے ہمیشہ مسلم امہ کے مابین پل کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی اور کرتا رہے گا ،صورتحال،خدانخواستہ کشیدہ ہوئی تو اثرات خطے پر پڑیں گے ،افغان امن عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے،متنازعہ بھارتی قوانین کیخلاف سیکولر سوچ کے

حامل ہندوستانی سراپا احتجاج ہیں۔ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی اور مشرق وسطی کی صورتحال،مودی حکومت کے امتیازی قوانین، مسئلہ کشمیر سمیت اہم سفارتی امور پر قائمہ کمیٹی کے اراکین کو خصوصی بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت نے متنازعہ ترمیمی شہریت ایکٹ ،اور این آر سی جیسے امتیازی قوانین مسلط کئے جس میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوانین ’ہندو رشٹرا‘ منصوبے اور سوچ کی ایک کڑی ہے ،یہ وہ ہندوتوا سوچ ہے جسے مودی سرکار ہندوستان میں مسلط کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان قوانین کے خلاف سیکولر سوچ کے حامل ہندوستانی سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ گجرات فسادات، بابری مسجد کا انہدام اور حالیہ بھارتی اقدامات ایک ہی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر ان امتیازی اقدامات کیخلاف آواز اٹھائی ہے کیونکہ ان قوانین کا اطلاق، بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بھارتی اقدامات کیخلاف احتجاج میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے اور اس احتجاج کا دائرہ اب پورے ہندوستان میں پھیل چکا ہے – صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ وزیر اعظم مودی کو اپنا آسام کا طے شدہ دورہ کینسل کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی طرف سے بھی مسلمانوں کے خلاف مسلط کئے گئے بھارتی امتیازی قوانین کے خلاف ردعمل سامنے آچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امہ کیساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں اور ہم انہیں مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسلم امہ کے

مابین پل کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی اور کرتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ فروری میں وزیر اعظم عمران خان ملائشیا کا دورہ کریں گے اور ترک صدر رجب طیب اردوغان اگلے ماہ پاکستان آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو سراہا گیا ہے،ہم نے واضح طور پر کہا کہ ہماری سرزمین کسی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ

وزیر اعظم عمران خان کا گزشتہ روز کا بیان انتہائی واضح اور دو ٹوک تھا کہ پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا اور امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے ہم پر عزم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کشیدگی کم کروانے کیلئے ہمارے روابط جاری ہیں میں خطے کے اہم ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کر رہا ہوں ،ہمارا خطہ کسی

جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا کشیدگی میں کمی لانے کیلئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی3 جنوری کے بعد میرا پہلا ٹیلیفونک رابطہ ایرانی وزیر خارجہ سے ہوا،ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ میری گفتگو بہت مفید رہی ہے، اگر صورتحال،

خدانخواستہ کشیدہ ہوتی ہے تو اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے اور افغان امن عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے ۔چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سید فخر امام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں موجودہ صورتحال کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہیے،اراکین قائمہ کمیٹی نے اس مفصل بریفنگ پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…