جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

نجکاری کمیشن کی نیویارک میں پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کی منظوری

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) نجکاری کمیشن نے نیویارک میں پاکستانی ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کے لیے شرائط و ضوابط کی منظوری دی ہے۔تاہم پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کے معاملے کو موخر کردیا۔

نج کاری کمیشن نے اپنے اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کی نج کاری کے لیے مالیاتی مشیروں کی تعیناتی کے حوالے سے بھی متعدد فیصلے کیے۔نجکاری کمیشن کے بورڈ نے 525 میگاواٹ کے نندی پور پلانٹ کی نج کاری کے لیے مالیاتی مشیروں کی منظوری کے علاوہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کمپنی کے لیے مشیر، پاکستان ری انشورنس کارپوریشن کے 20 فیصد شیئرز کی فروخت اور ہیوی الیکٹرک کمپیلکس اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کاری کی بھی منظوری دی گئی۔بورڈ نے پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کی نج کاری کے لیے مالیاتی مشیروں کی تعیناتی کے لیے دوبارہ اشتہار دینے کی بھی ہدایت جاری کی۔ نج کاری کمیشن کے بورڈ نے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی لیزنگ کے لیے ٹرمز آف ریفرنس (ضابطہ کار) کی بھی منظوری دی۔ بورڈ کی ترجمان سمرین زہرا کے مطابق ان ضابطہ کار اور شرائط کو اب منظوری کے لیے کیبٹ کمیٹی برائے نج کاری کو بھیجا جائے گا۔کابینہ کمیٹی برائے نج کاری نے گزشتہ ماہ ان شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی تھی۔واضح رہے کہ روزویلٹ ہوٹل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ملکیت ہے۔بورڈ نے فیصلہ کیا کہ روزویلٹ ہوٹل کی لیزنگ کا عمل نج کاری آرڈیننس 2000 کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔

بورڈ نے اس سلسلے میں مالیاتی مشیر کی تعیناتی کا مرحلہ شروع کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ ٹاسک فورس اس سارے عمل کی نگرانی کرے گی تاکہ نج کاری آرڈیننس 2000 کے تحت تمام شرائط و ضوابط کو بروئے کار لاتے ہوئے اس معاملے کو طے کیا جاسکے۔ترجمان ثمرین زہرا نے بتایا کہ بورڈ کو پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور بورڈ نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ اس راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جاسکے تاکہ اسٹیل ملز کا معاملہ بخوبی حل ہوسکے۔

اجلاس کے دوران بورڈ نے پاکستان انجیئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کی نج کاری کے لیے مالیاتی مشیروں سے معاہدوں کے منظوری نہیں دی۔ بورڈ کا موقف تھا کہ مالیاتی مشیر مطلوبہ تجربے کے حامل نہیں ہیں لہذا مالیاتی مشیروں کو دوبارہ تعینات کے لیے ایک بار پھر اشتہار دیا جائے۔اس کے علاوہ بورڈ نے حبیب بینک لمیٹڈ، نیکسٹ کیپٹل لمیٹڈ اور حیدرموٹا اینڈ کمپنی پر مشتمل گروپ کو پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے 20 فیصد شیئرز فروخت کرنے کے حوالے سے بطور مالیاتی مشیر تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…