وزیراعظم کی توانائی کمپنی کو نادہندہ ہونے سے بچانے کیلئے مداخلت،تنازع حل کرادیا

16  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم آفس کی مداخلت پر پاور ڈویژن نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کمپنی (این جے ایچ پی سی ) کو نادہندہ ہونے سے بچانے کے لیے پاور پرچیس ایگریمنٹ (پی پی اے ) پر باقاعدہ دستخط سے متعلق تنازع حل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق 510 ارب روپے مالیت کے پاور پروجیکٹ نے گزشتہ برس اگست میں 969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت حاصل کی تھی اور تب سے لے کر اب تک کسی ادائیگی کے بغیر نیشنل گرڈ کو بجلی فراہم کررہا ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور این جے ایچ پی سی کے درمیان پی پی اے پر دستخط نہ ہونے کا نتیجہ 75 ارب روپے کے گردشی قرضے کی صورت میں نکلا ہے۔مختلف اعلی عہدیداران سے حالیہ ملاقاتوں میں این جے ایچ پی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر بریگیڈیئر محمد زرین نے خبردار کیا تھا واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں حکومت کو سنگین سیاسی، مالی اور ساکھ سے متعلق خطرات ہوں گے۔تاخیری ادائیگیوں کی وجہ سے حکومت کو 75 ارب سے زائد گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے کنزیومر ٹیرف میں اضافہ کرنے کی ضرورت جبکہ حکومت اور واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کو ڈیفالٹ ) سے کی ضمانتوں کو بے نقاب کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیراعظم آفس نے مداخلت کی تھی اور پاور ڈویڑن کو جلد از جلد یہ معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔سیکریٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے سی پی پی اور این جے ایچ پی کے نقطہ نظر سنے تھے جس کے بعد سی پی پی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا تھا۔

جس نے دونوں اداروں کے درمیان پی پی اے پر دستخط کی منظوری دی۔عہدیدار نے بتایا کہ دونوں فریقین نے اپنے قانونی ماہرین کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد رواں ہفتے پی پی اے پر دستخط پر اتفاق کیا ہے۔قبل ازیں این جے ایچ پی سی نے رپورٹ کیا تھا کہ اگر ایک ماہ میں توانائی کی ادائیگیاں شروع نہیں ہوتیں تو این جے ایچ پی سی، واپڈا اور حکومت پاکستان نادہندگان ہوجائیں گے کیونکہ شعبہ توانائی اپنے لائن لاسز میں کمی ظاہر کرنے کے لیے اس کے یونٹس کسی حساب کے بغیر استعمال کررہا ہے۔این جے ایچ پی س کے سی ای او نے 27 نومبر کو کہا تھا کہ ’اگر سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی پی پی اے) کی آمدنی دسمبر 2019 تک شروع نہیں ہوتی تو این جے ایچ پی سی، واپڈا اور حکومت پاکستان ناہندگان ہوجائیں گے کیونکہ متعلقہ فریقین متعدد مرتبہ ادائیگی کی گارنٹی دینے کے بعد بھی ناکام رہے علاوہ ازیں این جے ایچ پی سی روز مرہ کے مینٹیننس کی مد میں بھی اخراجات پورے کرنے میں ناکام رہی‘۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…