اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ کیا ۔
بڑے منصوبوں میں خورد برد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے۔تفصیلات کے مطابق وزارت مواصلات کے ریونیو میں 62 فیصد ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیااس سلسلے میں وزارت مواصلات نے15 مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس کے مطابق وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا، وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر ادارے میں احتساب کا عمل جاری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑے منصوبوں میں خورد بردکے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے ، کیسزکا ریکارڈ وزیراعظم کے انکوائری کمیشن اور نیب کو مہیا کر دیا گیا ۔وزارت میں سادگی مہم کے ذریعے 23 کروڑ 78 لاکھ روپے کی بچت کی ، ادارے نے قومی خزانے پرانحصار کی بجائے اپنے بزنس پروگرام کاآغاز کر دیا ، پاکستان کے سب سے بڑے پبلک پرائویٹ پارٹنرشپ منصوبے کے آغازکااعلان کیا گیا ۔یاد رہے اکتوبر میں و زارت مواصلات نے 132 کروڑ 55 لاکھ کی خوردبرد کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی تھی۔