سنگین غداری کیس میں نیا موڑ ، خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو بڑا حکم جاری کردیا

28  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 5 دسمبر تک بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا۔سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی۔ خصوصی عدالت نے تحریری جواب جمع نہ کرانے پراظہار برہمی کیا۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ہم نے پرویزمشرف کی بریت کی درخواست دائرکررکھی ہے۔سماعت کے دوران جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے

ریمارکس دیئے کہ ہم ہائی کورٹ کے فیصلے پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے، آپ نے ہمارے احکامات نہیں پڑھے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ہم صرف سپریم کورٹ کے احکامات کے پابند ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 5 دسمبرکو پراسیکیویشن ٹیم پوری تیاری کے ساتھ پیش ہو، اس کے بعد التواء نہیں دیں گے، پرویز مشرف 5 دسمبر سے قبل کسی بھی دن اپنا بیان ریکارڈ کراسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…