منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بھارت کی بوکھلاہٹ اور مسلسل قلابازیاں،پاکستان نے مودی حکومت کے دوغلے پن کو بے نقاب کر دیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارت کی بوکھلاہٹ اور مسلسل قلابازیاں،پاکستان نے مودی حکومت کے دوغلے پن کو بے نقاب کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت سرکار کرتارپور پر پاکستان کے اقدامات سے حواس باختہ ہوگیا، سکھ برادری میں پاسپورٹ کے معاملے پر کنفیوژن پھیلانے کی ناکام کوشش،مودی حکومت کے سکھ کمیونٹی کے پاسپورٹ بنانے میں تاخیری حربے شروع کر دیئے۔زائرین کی سہولت کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے پاسپورٹ کیلئے ایک سال کی چھوٹ بھی دی،اس رعائت کے تحت زائرین پاکستان آنے کا قانونی انٹری پرمٹ اپنا شناختی کارڈ ڈرائیونگ لائسنس ادھار کارڈ یا پاسپورٹ دکھا کر حاصل کر سکتے ہیں،

بھارت نے پاکستان کی طرف سے سکھوں کے لئے دی گئی مراعات کو مسترد کر دیا،سکھوں کے لئے خصوصی مراعات کا اعلان بابا گرونانک کی 550 ویں برسی کے موقع پر تھا،وزیراعظم نے نے 10 دن پہلے فہرستوں کی فراہمی اور پاسپورٹ کی شرط کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے وزیراعظم کی اعلان کردہ مراعات کو مسترد کر کے سکھوں کے جذبات کو مجروح کیا، اگر بھارت مراعات سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا تو یہ اس کی مرضی ہے، بھارت قیادت کرتارپور راہداری پر ذہنی الجھاؤ کا شکار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…