جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر باضابطہ تقسیم، بھارتی قوانین نافذ،لداخ اورسری نگر میں نئے گورنر تعینات

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں ریاست کو دوحصوں جموں و کشمیر اور لداخ میں باضابطہ طور پرتقسیم کر دیا گیا ،بھارت نے جموں و کشمیر کے لیے گریش چندر اور لداخ کیلیے آر کے ماتھر کو گورنر تعینات کردیا۔

نئے قوانین کے تحت دیگر ریاستوں کے ہندو شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور مستقل رہائش کا حق حاصل ہوگیا ہے۔ادھرمودی سرکار نے کشیدگی کے تناظر میں ہوائی اڈوں اورریلوے اسٹیشنز پرہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور وادی میں دفعہ144کا نفاذ بھی کردیاگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مودی سرکار 5 اگست کے سیاہ فیصلے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے دوسرے مرحلے کے تحت جموں و کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بھارتی قوانین نافذ کر دیئے گئے ۔ نئے قوانین کے تحت دیگر ریاستوں کے ہندو شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور مستقل رہائش کا حق حاصل ہوگیا ہے۔ بھارت نے جموں و کشمیر کے لیے گریش چندر اور لداخ کیلیے آر کے ماتھر کو گورنر تعینات کردیا۔ادھر مودی سرکار نے کشیدگی کے تناظر میں ہوائی اڈوں اورریلوے اسٹیشنز پرہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور وادی میں دفعہ144کا نفاذ بھی کردیاگیا۔واضح رہے کہ 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 87 روز سے فوجی محاصرہ ہے اور مواصلاتی ذرائع بھی معطل ہیں۔اس موقع پر سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے کئی حصوں میں نظام زندگی معطل رہی۔اکتیس اکتوبر کو بھارتی فیصلے پر عمل در آمد شروع ہونے کے موقع پر کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر میں سڑکیں وغیرہ خالی دکھائی دیں۔

مقامی افراد نے احتجاجا دکانیں بھی بند رکھی ہوئی ہیں۔ کسی ممکنہ نا خوشگور واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات ہے۔ تاہم سری نگر سے پتھرا کرنے کے بیس واقعات کی رپورٹیں موصول ہوئیں۔دکانیں اور دفاتر جمعرات کو بند رہے اور سڑکیں تقریبا ویران تھیں۔بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس پیش رفت پر کہاکہ جموں و کشمیر کے انضمام کا ادھورا خواب آج پورا ہو گیا ہے۔کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی حکومت کو کشمیریوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے ہوں گے قبل اس کے کہ کشمیری عوام خود کو مزید تنہا محسوس کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…