لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں شریف خاندان سے چوتھی بڑی گرفتار ی کی گئی ۔نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز ، مریم نواز اوریوسف عباس کو
گرفتار کیا گیا اور تینوں اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ نیب کی جانب سے گزشتہ روز چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بھی باضابطہ گرفتار کر لیا گیا جو شریف خاندان سے چوتھی بڑی گرفتاری ہے ۔