جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ڈینگی کنٹرول سے باہر ،کتنے ہزار پاکستانیوں میں وائرس پھیل گیا؟صورتحال انتہائی تشویشناک

datetime 22  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک بھر میں 10ہزارسے زائد ڈینگی کے مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے پورے ملک میں تشویش پائی جارہی ہے ،مر یضوں کی تعداد میں اضافے کاخدشہ ہے ، ہمیں صورتحال کو سنجیدہ لینا ہوگا ،وفاق اور صوبے ڈینگی کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔

لوگوں کی سہولت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،ہمیں مل کر ڈینگی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اتوار کو یہاں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے 48 گھنٹے میں پاکستان بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے حوالے سے پورے ملک میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کے اعداد و شمار کے مطابق پورے پاکستان مین 10ہزار 13 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہو چکی ہے ،اس کو ایک تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس صورتحال کو سنجیدہ لینا ہے ،مقصد یہ تھا کہ عوام کو اس سلسلے میں باخبر رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس سلسلے میں مستعد ہے ،جن اقدامات کی ضرورت ہے حکومت وہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبے ڈینگی کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دس روز قبل این آئی ایچ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ کی بنیاد رکھی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ وہاں پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی تیار کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سترہ فیصد مریضوں کا تعلق پوٹھوہار علاقے سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ دس روز قبل این آئی ایچ میں ایک ایمرجنسی سیل قائم کیا۔

وفاقی وزارت صحت اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول سنٹر قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کی سہولت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے متعلق معلومات کیلئے 0519212601/0519216890ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بہت ہو چکی ہے،پرائیویٹ سیکٹرز نے بھی ہمیں ڈینگی کے مریضوں کے لئے سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ ہسپتالوں نے ہمیں ایک ہزار بیڈز مفت فراہم کرنے کا کہا ہے،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بی ایچ یوز کو آپریشنل کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مل کر ڈینگی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مچھر مارنے کے سپرے بھی کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ریبیز ویکسین کی کمی ہے،نو لاکھ سے زائد ڈوز نہیں بنائی جا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ این آئی ایچ میں ریبیز ویکسین کی پروڈکشن کو دگنا کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صوبوں کو پروڈکشن کے مطابق ویکسین دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ اور پنجاب کو پہلے ہی فراہم کر چکے ہیں،باقی امپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نجی شعبوں میں تین قسم کی ریبیز ویکسین موجود ہے،ہمیں لوکل پروڈکشن کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ادویات کی قیمتیں پالیسی کے مطابق طے کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تین سو چار سو فیصد تک بڑھنے والی ادویات کی قیمتوں کو پچھتر فیصد پہ واپس لائے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…