واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہائوس سے کچھ فاصلے پر فائرنگ ، ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق
فائرنگ کا واقعہ وائٹ ہاؤس سے 2 سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔فائرنگ کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو اپنے حصار میں لے لیا ہے ، اس واقعے میں ملوث ملزم کے ابھی تک گرفتار ہونے کےتصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔