لاہور( آن لا ئن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارورڈ بلاک کے لیے مسلم لیگ (ن) کے 37 ارکان پنجاب اسمبلی کا گروپ تیار ہے جو حکومت سے ملنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں، ابھی 17 ممبر اور چاہئیں، امید ہے کہ اسی ماہ فارورڈ بلاک بن جائے گا، تاہم قومی اسمبلی میں ن لیگ کے فارورڈ بلاک کے لیے تعداد کم ہے اور اتنے ممبر نہیں مل رہے۔
یہ ماہ اور سیاست کے 90 دن بہت اہم ہیں، عمران خان کی جیت اور اپوزیشن کی شکست ہوگی۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف بری طرح پھنس گئے ہیں، ایک طرف مریم ہے تو دوسری طرف حمزہ ہے، ن لیگ کی حکومت اور نواز شریف کو سو فیصد مریم نے مروایا ہے، مریم کی خواہش ہے کہ نواز شریف واقعی مرسی بن جائے، منڈی بہاؤ الدین میں جلسہ کرنا پنگا لینے والی بات ہے، مریم نواز کو پتا ہے ان کی سیاست ختم ہو گئی، اس لیے جلسہ جلسہ کر رہی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے رہنے یا نہ رہنے سے ملکی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑتا، اپوزیشن اسے بھی نہیں ہٹاسکتی کیونکہ پی پی پی کبھی نہیں چاہے گی کہ ن لیگ کا چیرمین آئے، کھیل شروع ہوگیا ہے، یہ ماہ اور سیاست کے 90 دن بہت اہم ہیں، عمران خان کی جیت اور اپوزیشن کی شکست ہوگی۔رانا ثناء اللہ کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں سیاست دان کو جیل میں اتنی سہولیات میسر ہیں کہ وہ اولاد بناتے ہیں، ان کی لڑائی یہ ہے کہ گھر کا کھانا بند ہوگیا، جیلوں میں ان کا کھانا جانے دیں، یہ کھاکھا کر ہی مر گئے ہیں۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ کیا ان کی اوقات مرسیڈیز گاڑی ہے۔
نو از شریف کی مرسیڈیز گاڑی مریم نواز استعما ل کر رہی تھی جمہوریت کو شدید خطرات چور سیاستدانوں کی وجہ سے ہیں، چور سیاست دانوں نے سرنڈر نہ کیا تو جمہوریت کے لیے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک کے لیے مسلم لیگ (ن) کے 37 ارکان صوبائی اسمبلی کا گروپ تیار ہے، ابھی 17 ممبر اور چاہئیں، امید ہے کہ اسی ماہ فارورڈ بلاک بن جائے گا، تاہم قومی اسمبلی میں ن لیگ کے فارورڈ بلاک کے لیے تعداد کم ہے اور اتنے ممبر نہیں مل رہے۔