اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ممبر قومی اسمبلی اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، دوسری جانب اے این ایف نےرانا ثنااللہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، مقدمے میں منشیات ایکٹ کی 9سی،15،17اوردیگردفعات بھی شامل ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مخبرنے اطلاع دی ثنا اللہ کی گاڑی میں منشیات ہے،راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔
موٹروے سے آنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،ثنااللہ کی گاڑی کوروکاتوان کےساتھیوں نے ہاتھاپائی کی،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ثنااللہ کے فرنٹ مین عمر فاروق نے بتایاکہ منشیات رانا ثنا اللہ کی گاڑی کی سیٹ کے نیچے رکھی گئی ہے ،جس پر لیگی رہنما کی گاڑی کے نیچے سے بیگ برآمد ہوا جس میں 21 کلو وزنی منشیات برآمدہوئی جس میں 15 کلو ہیروئن شامل ہے،جس کی مالیت تقریباً20کروڑ بتائی جاتی ہے ۔