بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

رانا ثنااللہ کو کیوں گرفتارکیا گیا؟وجہ سامنے آگئی

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرلیا گیا، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رانا ثنا للہ کو سکھیکی کے مقام پر حراست میں لیا گیا، انہیں اینٹی نارکوٹکس فورس نے گرفتار کیا،نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثنا اللہ پر الزام ہے کہ ان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں ، اس کے علاوہ ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہےاور ان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔اے این ایف نے بھی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ان کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ نہیں ہورہا ، مریم اورنگزیب نے بھی کہا ہے کہ انہیں اس بارے میں ابھی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔،ن لیگ کے رہنما عطااللہ تارڈ نے کہا ہے کہ ان کی رانا ثنا اللہ سے آخری مرتبہ بات اڑھائی بجے ہوئی تھی ، واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کو پہلی مرتبہ گرفتار نہیں کیا گیا مشرف دور میں بھی انہیں گرفتار کیا گیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…