اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان متوقع ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں،پاک روس سربراہ ملاقات جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پرمتوقع ہے ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس 14 ،15 جون کو بشکیک میں منعقد ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک روس
سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کو دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حتمی شکل دی جائیگی۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس بشکیک میں منعقد ہو رہا ہے ۔ کونسل آف فارن منسٹرز اجلاس کی سائیڈ لائن پر پاک روس وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوگی ۔