راولپنڈی (آن لائن) پاک فوج نے تھریٹ الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا کی اطلاعات پر توجہ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قسم کی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کی گئی تصدیق کے لئے آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جانب سے عوام الناس کے لئے نشر کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ
تھریٹ الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا کی اطلاعات پر کان نہ دھریں۔ آئی ایس پی آر نے ایسی کوئی تھریٹ جاری نہیں کی۔ اس طرح کی پروپیگنڈے کا مقصد لوگوں کو وسوسوں اور شہبات میں مبتلا کرنا ہے تصدیق کے لئے آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے اور سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر کی آفیشل اکاؤنٹس بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔