بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو ناقابل یقین ریلیف فراہم

datetime 2  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی التواکی درخواست منظور ، سماعت 12 جون تک ملتوی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طاہرہ صفدرکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

سابق صدرپرویزمشرف خصوصی عدالت میں پیش نہ ہوئے ،جسٹس طاہرہ صفدر نے استفسار کیا کہ ملزم کہاں ہے ؟اس موقع پرپرویزمشرف کے وکلانے غداری کیس ملتوی کرنے کی درخواست دےدی ۔بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف علیل ہیں،ڈاکٹرزنے سفرکی اجازت نہیں دی،پرویزمشرف وطن واپسی کے خواہش مندہیں،عدالتی کارروائی رمضان کے بعدتک موخرکی جائے،وکیل صفائی نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پردرخواست منظورکی جائے،میڈیکل سرٹیفکیٹس،مشرف کی ہسپتال کی تصاویردرخواست کیساتھ لف ہیں۔پرویزمشرف عدالت حاضرنہ ہونے پرمعذرت خواہ ہیں،سلمان صفدر نے کہا کہ 76 سالہ پرویزمشرف کو بہت سی بیماریاں لاحق ہیں۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا مشرف کیسزکے باوجود 2013 میں پاکستان آئے،مارچ 2014 میں پرویزمشرف پرفردجرم عائدکی گئی،مشرف 2 سال پاکستان میں رہے لیکن استغاثہ کیس ثابت نہ کرسکا،وکیل مشرف نے کہا کہ گزشتہ 2 سال کے دوران پرویزمشرف 40 بارہسپتال داخل ہوئے،انصاف کے تقاضوں کوپوراکرنے کیلئے مشرف کوپیشی کاموقع دیاجائے،سلمان صفدر نے کہا کہ پرویزمشرف کےساتھ 3 روزرہا،وہ بول بھی نہیں پارہے۔

مشرف کی معاونت کے بغیرعدالتی سوالات کاجواب نہیں دے سکتا،استغاثہ نے کیس ملتوی کرنے کی درخواست پراعتراض کردیا،وکیل استغاثہ نے کہاکہ پرویزمشرف کی عدم موجودگی میں کیس چل سکتاہے۔جسٹس طاہر ہ صفدر نے کہا کہ التواکی درخواست کےساتھ میڈیکل رپورٹ لگائی ہے،وکیل استغاثہ نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مصدقہ ہونے پرکچھ نہیں کہہ سکتا۔خصوصی عدالت نے مشرف کے وکیل کی غداری کیس ملتوی کی درخواست منظورکرلی اورسماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔عدالت نے سابق صدر کی بریت درخواست پراستغاثہ کونوٹس جاری کردیا۔واضح رہے عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو آج ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا ،چند روز پہلے ان کے وکیل نے یہ اعلان کیا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف 2مئی کو عدالت میں پیش ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…