اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

زرداری کی جعلی اکائونٹس کیس میں کل پیشی، جیالوں کو ناقابل یقین حکم جاری کردیا

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این)جعلی اکائونٹس کے سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کل پیر کو احتساب عدالت پیش ہوں گے، شریک چئیرمین پیپلزپارٹی نے کارکنوں کو احتساب عدالت آنے سے روک دیا ۔

جبکہ دوسری جانب آصف زرداری نے جواب جمع کرانے کے لئے نیب سے مہلت بھی مانگ لی ہے۔جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پیر کو احتساب عدالت پیش ہو رہے ہیں۔ ان کی پیشی کے موقع پر جیالوں کی بڑی تعداد بھی اپنے لیڈر سے اظہار یکجہتی کیلئے عدالت پہنچتی ہے تاہم کل ہونے والی پیشی پر سابق صدر آصف زرداری نے کارکنوں کو آنے سے روک دیا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ٹھنڈے دماغ سے مقدمات لڑنے کا قائل ہوں، کارکن پیر کو احتساب عدالت نہ آئیں۔قبل ازیں آصف زرداری کے وکلا کی جانب سے نیب کو دو ہفتوں کی مہلت دینے کا خط موصول ہوا ہے، بتایا گیا ہے کہ شریک چئیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے جواب جمع کرانے کے لئے نیب سے17 اپریل تک مہلت طلب کی ہے۔دوسری جانب نیب ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دینے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جا سکا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آصف زرداری کی جانب سے 10 روز کی مہلت مانگی گئی تھی جو 30 مارچ کو ختم ہو گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…