اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو ہو گا۔ اجلاس میں 30 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیاجائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس وزیراعظم آفس میں ہو رہا ہے جس میں 30 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا وفاقی کابینہ ’’انٹر ٹینمنٹ اور تحائف‘‘ کے لئے بجٹ ختم کرنے کی منظوری دے گی جبکہ ریونیو ڈویژن ایف بی آر اصلاحات کے
مجوزہ پلان پر بریفنگ دے گا۔ وفاقی کابینہ زرعی ایمرجنسی پروگرام میں پیشر فت پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ مشروکہ وقف املاک بورڈ پر ٹاسک فورس کے قیام اور چےئرم ین کے تقرر کے معاملے پر بھی غور کرے گی۔پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کے سربراہا ن کے تقرر کا جائزہ اور اےئر لائنز اور نجی چارٹر طیاروں کے لائنس کے اجراء کی منظوری کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تشکیل نو کی بھی منظوری دے گی۔