راولپنڈی(آن لائن)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 23مارچ کو ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد ،آزربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسینوف ،برین کے آرمی فورس کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ ال خلیفہ سمیت اومان کے سرکاری اعلیٰ حکام مہمان خصوصی ہوں گے اور ترکی کے ایف 16اور چین کے جنگی لڑاکا طیارے J-10یوم پاکستان پریڈ میں اپنا شاندار کرتب دکھائیں گے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 23مارچ کو یوم پاکستان بھر پور جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے گا اور اس مرتبہ یوم پاکستان پریڈ میں سعودی عرب اور آذربائیجان کے فوجی دستے مارچ پاسٹ کریں گے ۔اس کے علاوہ پریڈ میں سعودی عرب ،بحرین،آذربائیجان اور سری لنکا کے پیرا ٹروپر بھی حصہ لیں گے جبکہ ترکی کے ایف 16اور چین کے جنگی لڑاکا طیارے J-10بھی یوم پریڈ میں اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کریں گے ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پریڈ میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد ،آزربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسینوف ،برین کے آرمی فورس کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ ال خلیفہ سمیت اومان کے سرکاری اعلیٰ حکام مہمان خصوصی ہوں گے ۔واضح رہے کہ یوم پاکستان پریڈ میں سعودی عرب اور آذربائیجان کے فوجی دستوں کی مارچ پاسٹ اور سعودی عرب،بحرین اور سری لنکا کے پیراٹروپر سمیت ترکی کے ایف 16اور چین کے جنگی لڑاکا طیارے J-10کے مارچ پاسٹ میں شرکت سے دنیا بھر میں پاکستان کے دوست ممالک کا پیغام جائے گا کہ پاکستان تنہا نہیں ہے ۔