لاہور ( وائس آف ایشیا) سینئر صحافی شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج کے پروگرام میں چار نام لینے لگا ہوں جو کہ اب تک کہیں بھی میڈیا میں نہیں آئے۔ شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ 4 لوگ آصف زرداری کا سارا پیسہ کنٹرول کرتے ہیں اور ان چاروں افراد کا تعلق انڈیا سے ہے۔
جن میں اشیش مہتا شامل ہیں جو آصف زرداری کی دنیا بھر میں جتنی بھی جائیدادیں ہیں یہ ان کے اسٹیٹ منیجر ہیں۔اس کے علاوہ آصف زرداری کے ہیڈ آف فنانس جارج کوریا ہیں جو آصف زرداری کا تمام پیسہ اور ان کے دوروں سے متعلق تفصیلات رکھتے ہیںاور یہ بھی دیکھتے ہیںاومنی گروپ سے پیسے کہاں گئے اور کہاں سے آئے۔ جب کہ آصف زرداری کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا نام ولسن ہے۔اس کے علاوہ آصف زرداری کے عالمی سطح پر ذاتی معاملات دیکھنے کا کام بیجو کرتے ہیں اور ان چاروں کا تعلق بھارت سے ہے کیونکہ آصف زرداری کسی پاکستانی پر بھروسہ نہیں کرتے۔ان کا کا مزید کہنا تھا کہ ایان علی سے بیرون ملک کے سو سے زائد دورے کیے جسے کے لیے رقم اومنی اکاؤنٹ سے ادا کیے گئے۔اگر آصف علی زرداری اس کی وضاحت کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں