جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

این اے249کراچی میں دوبارہ گنتی ،عدالت نے شہبازشریف کی درخواست پر بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 7  اگست‬‮  2018 |

کراچی ،اسلام آباد (سی پی پی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر شہبازشریف کی کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست عدالت نے منظور کر لی ۔تفصیلات کے مطابق این اے 249 میں دوبار ہ گنتی کیلئے شہبازشریف نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے اور ان کی درخواست کو بھی سماعت کیلئے منظور کرلیا گیاہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ این اے 249 میں بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں اس لیے دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے ۔ واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 سے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈ ا کامیاب ہوئے تھے ۔دریں اثناء پی کے23 شانگلہ میں خواتین ووٹرزکے5فیصدٹرن آوٹ کے معاملہ پرالیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کانوٹیفکیشن روکنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق پی کے23 شانگلہ میں خواتین ووٹرزکے5فیصدٹرن آوٹ کے معاملہ کی سماعت چیف الیکشن کمشنرسردارمحمدرضاکی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے کی ۔اس موقع پر درخواست گزاراورکامیاب امیدواردونوں کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں سے جواب طلب کرتے ہوئے کامیاب امیدوار کانوٹیفکیشن روکنے کاحکم دیدیااور کیس کی سماعت13 اگست تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ پی کے 23 شانگلہ سے پی ٹی آئی کے شوکت علی17ہزار399ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مخالف مسلم لیگ (ن)کے امیدوارمحمد راشد خان نے 15ہزار 533ووٹ لئے تھے۔ اس حلقے میں خواتین رائے دہندگان کی تعداد 86 ہزار 698 ہے لیکن الیکشن میں صرف ساڑھے 3 ہزار خواتین نے ووٹ ڈالے۔ جبکہ تقریبا ایک لاکھ 14 ہزار مرد ووٹرز میں سے 66 ہزار نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ مجموعی ٹرن آٹ 34 فیصد رہا۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…