بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شاہد خاقان عباسی کو آبائی حلقے میں شدید عوامی ردعمل کا سامنا ،رات کے اندھیرے میں ووٹرز کی منتیں ترلے،ہاتھ جوڑ کر معافیاں ،جانتے ہیں عوام کو کیا یقین دہانیاں کراتے رہے؟

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو آبائی حلقے میں گزشتہ حکومت کی ناقص کارکردگی پر شدید عوامی ردعمل کا سامنا ۔ تاحال حلقے میں کوئی انتخابی جلسہ منعقد نہ کر سکنے والے شاہد خاقان عباسی رات کے اندھیروں میں ووٹرز کے گھروں میں جا کر منتیں ترلے کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ متعدد مواقع پر اسلام آباد کے حلقے سے خاطر خواہ رسپانس نہ ملنے کا اظہار ،

آبائی سیٹ بھی ہاتھ سے جاتی نظر آنے پر سابق وزیر اعظم شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے دورانیہ میں آبائی حلقے کو نظر انداز کرنے کے ردعمل میں شدید عوامی ردعمل کا سامنا ہے ۔ گزشتہ ایک ماہ سے جاری انتخابی مہم میں متعدد مواقعوں پر سرعام حلقے کے ووٹرز کی طرف سے دھتکارے جانے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے رات کے اندھیرے میں حلقے کی عوام کو منانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ا نتخابی مہم کے دوران شاہد خاقان عباسی درجنوں مواقعوں پر اپنی گزشتہ کی ناکامیوں کا برملا نہ صرف اظہار کر چکے بلکہ ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے آئندہ منتخب ہونے کے بعد اپنے رویہ میں بھی تبدیلی کی یقین دہانیاں کراتے نظر آتے ہیں۔ آبائی حلقے میں متعدد مواقعوں پر اسلام آباد کی سیٹ سے متوقع نتائج نہ ملنے کا اظہار کرنے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے تمام تر توجہ آبائی حلقے میں مرکوز کر رکھی ہے اور اس حوالے سے انتہائی شدید ذہنی اذیت کے شکار سابق وزیر اعظم نے پہلی بار اپنی اولاد کو بھی انتخابی مہم کا حصہ بنایاہے ۔ واضح رہے کہ شدید عوامی ردعمل کے باعث شاہد خاقان عباسی آبائی حلقے میں لیگی صوبائی امیدوار اور مشیر خاص حافظ عثمان کے بغیر انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ آبائی حلقے میں تبدیلی کی لہر واضح نظر آنے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے آخری ہتھیار کے طور پر روٹھے ووٹرز کو منانے کے لئے ترلے منتوں کا سہارا لینا شروع کر رکھا ہے ۔ اس سلسلے میں متعدد کارنر میٹنگ میں وہ گزشتہ دورانیہ کی اپنی کارکردگی پر برملا معافیاں مانگتے دکھائی دیئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…