اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

انتخابات کے دوران دھاندلی کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ،الیکشن کمیشن نے سکیورٹی اہلکاروں کو ایسی ذمہ داری سونپ دی جو پاکستان کی انتخابی تاریخ میں کبھی بھی انہیں نہیں دی گئی

datetime 9  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی انتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ 25 جولائی کے انتخابات میں سکیورٹی اہلکار انتخابی نتائج کو پولنگ اسٹیشنز سے الیکشن کمیشن تک منتقل کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کردہ نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اندر فرائض کی انجام دہی کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار انتخابی نتائج کے فارم نمبر 45، جس میں ووٹوں کی گنتی کا اندراج کیا جاتا ہے اور مرتب کردہ نتائج کی تصویر لے کر انتخابی نتائج کے ترسیلی نظام (آر ٹی ایس) کے ذریعے الیکشن کمیشن اور متعلقہ پریزائیڈنگ آفیسر کے ذریعے ریٹرننگ آفیسر کو فراہم کریں گے۔

اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کو آگاہ کیا گیا کہ ’یہ بات یاد رکھیں کہ ہر امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کو قانون کے تحت پریزائیڈنگ آفیسر سے فارم نمبر 45 (جس میں گنتی کے نتائج درج ہوں) اور فارم نمبر 46 (جس میں بیلٹ پیپر کا اندراج ہو) کی نقل حاصل کرنے کی اجازت ہے۔اسی طرح کوئی مبصر جو ووٹوں کی گنتی کے وقت موجود ہو، پریزائیڈنگ آفیسر سے مندرجہ بالا دونوں فارمز کی نقول حاصل کرسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ پولنگ کے دوران کسی بھی بے قاعدگی یا خلاف ضابطہ کسی اقدام کی صورت میں پریزائیڈنگ آفیسر یا کسی اعلیٰ حکام کی ہدایت کے بغیر وہ خود سے کوئی بھی کارروائی کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔پولنگ اسٹیشن میں تعینات پاک فوج یا کسی اور ادارے کے سکیورٹی اہلکار اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کسی قسم کی بے ضابطگی کی صورتحال میں پریزائیڈنگ آفیسر کو مطلع کرنے کے پابند ہوں گے اور صرف متعلقہ افسر کے احکامات کے مطابق ہی اس سلسلے میں کوئی کارروائی کر سکیں گے۔تاہم اگر پریزائیڈنگ آفیسر بے ضابطگی کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدام نہیں کریں تو اس بارے میں پاک فوج یا، جس بھی ادارے کے سکیورٹی اہلکار ہوں۔

وہ اپنے اعلیٰ افسر کو اس بارے میں آگاہ کریں گے جو فوری طور پر معاملے سے متعلق ریٹرننگ افسر کو آگاہ کرے گا اور تفویض کردہ اختیارات کے تحت ایکشن بھی لے سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ہدایت نامے میں مزید کہا گیا کہ پولنگ اسٹیشن میں نظم و ضبط برقرار رکھنا پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داری ہے اور وہ کسی بھی ایسے شخص کو پولنگ اسٹیشن سے باہر کرسکتا ہے جو کسی بھی قسم کے غیر شائستہ فعل کا ذمہ دار ہو یا پریزائیڈنگ آفیسر کے جائز احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو۔

اس سلسلے میں سکیورٹی اہلکاروں کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ عمومی طور پر انتخابی عمل کے دوران اور خاص کر ووٹوں کی گنتی کے دوران مکمل غیر جانب داری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی صورت میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت میں کوئی کام نہ کریں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سکیورٹی اہلکار کوئی بھی صورتحال پیش آنے کی صورت میں قانون پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ووٹرز اور پولنگ اسٹاف سے خوش اخلاقی اور تحمل کا برتاؤ کریں۔

اس ضمن میں سیکیورٹی اہلکاروں کا اہم فریضہ یہ ہوگا کہ وہ انتخابی عمل کے دوران ووٹرز کے لیے پر امن، دوستانہ، محفوظ اور سازگار ماحول کو یقینی بنائیں بلکہ اس بات کا خیال بھی رکھیں کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر کوئی بھی ووٹرز پر کسی بھی طرح اثر انداز نہ ہوسکے۔اس کے علاوہ سکیورٹی اہلکار ہر ووٹر کی تلاشی لیں گے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی شخص اسلحہ یا اور کوئی ممنوعہ چیز اپنے ساتھ لے کر پولنگ اسٹیشن میں داخل نہ ہو اور نہ ہی موبائل فون لے جاسکے۔

جو انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ہدایت نامے میں اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ مبصرین میڈیا نمائندوں کو ایک خاص وقت تک پولنگ اسٹیشن میں رہنے کی اجازت ہوگی، اس سلسلے میں صحافی حضرات ووٹنگ کے عمل اور گنتی کے عمل کی کیمروں سے عکس بندی کرسکتے ہیں لیکن وہ ووٹنگ باکس کی تصاویر نہیں بنا سکتے تاکہ بیلٹ کی رازداری برقرار رہے۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی ووٹر سے شناختی دستاویز یا ووٹنگ کی پرچی طلب نہیں کریں کیوں کہ یہ پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری ہے۔

ا س کے ساتھ وہ ایسا کوئی بھی عمل نہیں کرسکتے جو پولنگ اسٹاف کی ذمہ داری ہو یا جس سے ان کے جانب دار ہونے کا تاثر قائم ہو۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو بیلٹ پیپر، ٹھپے، سرکاری مہر، انتخابی فہرست اور بیلٹ باکسز سمیت کوئی بھی انتخابی مواد لے جانے کی اجازت نہیں۔حتیٰ کہ سکیورٹی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشن سے کسی فرد کو حراست میں لینے کا اختیار نہیں جب تک کہ پریزائیڈنگ آفیسر کی جانب سے ایسی کوئی ہدایت نہ جاری کی گئی ہو۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…